پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں ایک خودکش دھماکے میں11 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک مقامی اہلکار کریم خان نے اناتولی کو بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خان میں ایک چوکی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

تاہم پاکستانی فوج کے میڈیا ذرائع نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یہ حملہ اسی علاقے سے  اغوا کئے گئے سات پولیس اہلکاروں کو کل شام بازیاب کرانے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

اس کے علاوہ تیراہ ایجنسی کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوج کے دستوں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان کل کی جھڑپ میں کم از کم آٹھ سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔