مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریٹائرڈ صہیونی جنرل "اسحاق برک" نے کہا: روسی، چینی ایرانی بلاک نے امریکیوں اور اسرائیل کو خطے سے نکال باہر کرنے کے لئے خطیر منصوبوں پر غور کیا ہے، ہمیں اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی موجودہ زمینی افواج متعدد محاذوں پر مزاحمتی محور کا سامنا نہیں کر سکتیں۔ یہاں تک کہ وہ حماس سے ایک محاذ پر بھی نہیں جیت سکی ہیں۔
اسحاق برک نے کہا کہ ہماری افواج اپنی جنگی صلاحیتیں کھو رہی ہیں، جب کہ ریزرو فورسز اور فوجی خدمات میں شامل افراد کا کوئی متبادل انتظام موجود نہیں ہے۔