مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ قیساریا میں واقع صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ پر شیلنگ کے بعد صہیونی حکام ان کی سیکورٹی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
صہیونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کو حملے کے بارے میں مکمل تحقیقات کرنی چاہئے۔
حکمران جماعت کے رہنما گینتز نے کہا ہے کہ نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ ایک خطرناک اور تشویش ناک اقدام ہے۔
صہیونی صدر اسحاق ہرٹزوگ نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سیکورٹی کے بارے میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
صہیونی ویب سائٹ واللا نے کہا ہے کہ نتن یاہو کی رہائش گاہ پر شیلنگ صہیونی سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔