حزب اللہ نے تل ابیب کے مرکز میں واقع صہیونی وزارت دفاع اور فوج کے صدر دفتر کی ڈرون طیاروں کے ذریعے فلمبندی کرکے اپنی جاسوسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے تل ابیب کے علاقے الکریاہ میں واقع صہیونی فوج کے مرکز اور وزارت دفاع کے دفتر پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تل ابیب کی فضاؤں میں حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون طیارے نظر آرہے ہیں جن کو صہیونی دفاعی سسٹم تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

تل ابیب کے علاقے الکریاہ میں صہیونی وزارت دفاع، آرمی ہیڈکوارٹر اور فضائیہ کا کنٹرول روم واقع ہے۔

ویڈیو میں ڈرون طیاروں کے ذریعے صہیونی وزارت دفاع اور آرمی ہیڈکوارٹر کا مکمل اور تفصیلی نقشہ دکھائی رہا ہے جس سے صہیونی تنصیبات پر حزب اللہ کی نگرانی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔