مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے رافیل گروسی سے ملاقات کے بارے میں اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا کہ آج صبح ہم نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے ساتھ اہم اور واضح بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ این پی ٹی کے ایک پرعزم رکن کے طور پر، ہم ایجنسی کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ تنازعات کو تعاون اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے مضبوط ارادے اور خیر سگالی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں کبھی بھی مذاکرات کی میز ترک نہیں کی، اب یورپی یونین اور تین یورپی ممالک کی باری ہے۔ ہم اپنے قومی مفادات اور ناقابل تردید حقوق کی بنیاد پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن دباؤ اور دھمکی کے تحت مذاکرات کرنے کو ہرگز تیار نہیں۔