مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعطی نے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بیان میں کہا: اسرائیلی حملے رک جانے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر اپنی صلاحیت کے مطابق لبنان کی مدد کرتا ہے۔ آج جو کھیپ لبنان میں داخل ہوئی ہے وہ مصر سے چوتھی کھیپ ہے اور یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے۔
عبدالعطی نے کہا کہ ہم مسلسل لبنان پر حملوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ہم نے تمام ممالک اور امریکہ کے ساتھ وسیع بات چیت کے ذریعے بھی اس بات کا اعلان کیا ہے، ہم لبنان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
مصری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ واحد مقصد جنگ کو روکنا ہونا چاہیے۔ ہم لبنان کے صدارتی معاملے میں کسی بھی غیر ملکی ڈکٹیشن کے خلاف ہیں اور ہم صدر کے انتخاب کو جنگ بندی کی شرط قرار دینے کے بھی خلاف ہیں۔