حماس کا کہنا ہے کہ مجاہدین نے فلسطینی سرزمین پر قابض رجیم کی نسل کشی کی کا بدلہ لیتے ہوئے صرف دو دنوں میں غزہ کے شمالی علاقوں میں کم از کم 20 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے مجاہدین نے فلسطینی سرزمین پر قابض رجیم کی نسل کشی کا بدلہ لیتے ہوئے صرف دو دنوں میں غزہ کے شمالی علاقوں میں کم از کم 20 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

حماس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ساحلی علاقے کے شمالی حصوں میں "کم از کم پانچ قابض فوجیوں کو جب کہ اتوار کے روز 15 کو ہلاک کر دیا ہے۔

حماس کے ٹیلی گرام چینل پر مزید کہا گیا ہے کہ مزاحمتی تحریک کا کامیاب آپریشن فلسطینی مزاحمت کو دبانے میں صہیونی رجیم کی ناکامی کو ایک بار پھر ثابت کرتا ہے، فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شدت کے بعد مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے جس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کی جانیں جا چکی ہیں، تاہم ہماری بہادر مزاحمت خونخوار دشمن کو ناکوں چنے چبوا رہی ہے جب کہ نیتن یاہو کے جنگی اہداف کو حاصل کرنے کے خواب ادھورے رہ گئے ہیں۔"

حماس نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جاری مظالم اور جارحیت کا مقابلہ مزید مزاحمت اور دردناک حملوں سے کیا جائے گا، جو فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے خاتمے اور محاصرہ شدہ علاقے سے فوجی انخلاء تک جاری رہیں گے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 43,603 فلسطینی شہید جب کہ 102,929زخمی ہوئے ہیں۔