مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر حزب اللہ کے حملوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی قابض صیہونیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایسے میں صہیونی حکام کے پاس مقبوضہ علاقوں پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کی تاثیر کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
اس سلسلے میں مقبوضہ "حیفا" کے میئر نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان حملوں کی وجہ سے حیفہ کی سڑکیں خالی پڑی ہیں اور صیہونی خوف کے مارے بنکروں میں جا چھپے ہیں۔
مذکورہ عہدیدار نے تل ابیب کے معاشی بحران کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: حزب اللہ کے حملوں سے رجیم کو شدید معاشی نقصان پہنچا ہے۔