مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی نے بیروت میں اپنے مشن پر روانگی سے قبل وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
انہیں بیروت میں دہشت گردانہ پیجرز دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لئے تہران لے جایا گیا تھا، جہاں صحت یاب ہونے کے بعد وہ بیروت میں سفارتی مشن پر روانہ ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے مجتبی امانی کے ساتھ ملاقات کے دوران لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو فوری طور پر روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور سیاسی اور بین الاقوامی ذرائع کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا اور بیروت میں سفیر کو آئندہ مدت کے لیے ضروری ہدایات دیں۔