مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے تل ابیب کو جدید میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آگاہ کیا ہے کہ تل ابیب، حولون، ریشون لتسیون اور گش دان کے علاقے میں وارننگ سائرن بج گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی خبر دی ہے کہ لبنان سے تل ابیب پر تین میزائل داغے گئے جس کے بعد تل ابیب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
نیز ان ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے میزائل تل ابیب کے مشرقی علاقے بتاح تکفا میں اہداف پر جا لگے۔