یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے آج صبح مقبوضہ علاقوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات بتائیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع  نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا میں سوریک اڈے کے خلاف ایک منفرد آپریشن کرنے میں کامیاب رہی  ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فوجی آپریشن  مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا، صہیونی فوجی اڈے کے خلاف آپریشن کے فورا بعد قریبی  علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورسز نے فلسطین 2 سپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے غاصب رجیم کے خلاف بھرپور کاروائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام فلسطینی اور لبنانی ممالک کی حمایت میں صہیونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی جنگ کے پانچویں مرحلے کے طور پر کیا گیا۔

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یہ بھی کہا کہ یمن کی یہ کاروائیاں صہیونی حکومت کے فلسطین اور لبنان پر جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔