مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سیستان و بلوچستان کے جنوب میں واقع شہر سراوان میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 5 سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد سیکورٹی دستے علاقے میں روانہ کردیے گئے ہیں تاکہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے۔
شہداء میں عبدالرحمن بلوچ زہی، شہ بخش بلوچ زہی، عبداللہ بلوچ زہی، واحد بلوچ زہی اور بشیر سپاہی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ مہینے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد ہوا تھا جس میں دس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کا ہلاک یا گرفتار کرلیا تھا۔