صہیونی ذرائع ابلاغ میں لبنان پر صہیونی حکومت کی زمینی جارحیت کے خاتمے کی متضاد خبریں گردش کررہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان پر صہیونی حکومت کی طرف سے زمینی حملے کے بعد حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونی فوج کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

زمینی جنگ میں ہزیمت کے بعد صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی جنگ ختم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا شروع کیا ہے۔

صہیونی چینل 13 نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے ساتھ زمینی جنگ ختم کرنا چاہتی ہے۔

چینل نے کہا کہ 90 جنوبی لبنان پر صہیونی جارحیت ختم کی جارہی ہے۔

دوسری طرف بعض صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں سرحدوں پر جنگ جاری رہے گی اور اس سلسلے میں کسی سیاسی معاہدے سے پہلے حملے نہیں روکے جائیں گے۔