مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔
لبنانی وزارت صحت نے صہیونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بیروت اور دیگر شہروں پر صہیونی حملوں کی وجہ سے 3136 شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں قائم صحت کے مراکز اور امدادی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق 13979 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حکومت نے حملہ کرکے مزید 28 شہریوں کو شہید اور 43 کو زخمی کردیا ہے۔
مشرقی علاقے البقیع میں صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔