میڈیا ذرائع نے ہالینڈ کے دارالحکومت کی سڑکوں پر فلسطین کی حمایت میں وسیع مظاہروں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے طلباء پر تشدد کے بعد فلسطین کی حمایت میں ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کی سڑکوں پر زبردست مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

 المیادین ٹی وی چینل نے صہیونی میڈیا ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ ایمسٹرڈیم میں گزشتہ شب ہونے والے واقعے میں زخمی صہیونیوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب صیہونی وزیر خارجہ گیڈون سائر نے گزشتہ رات صیہونی ہجوم اور ایمسٹرڈیم کی ایک ٹیم کے مداحوں کے درمیان جھڑپ کے بعد ہالینڈ کا دورہ کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ رات ایمسٹرڈیم کے خلاف صہیونی مکابی ٹیم کی شکست کے بعد صہیونی تماشائی سڑکوں پر نکل آئے اور بعض گھروں کی دیواروں سے فلسطینی پرچم اتار کر آگ لگا دی، جس پر ہالینڈ کے نوجوان شہریوں نے صیہونی پرچم نذر آتش کیا۔

ان جھڑپوں میں تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد صیہونیوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔