خراسان ڈائری کے مطابق پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں سمگلروں کے خلاف دونوں ملکوں کی سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خراسان ڈائری کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں سمگلروں کے خلاف مشترکہ کاروائی کی ہے۔

خراسان ڈائری نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس ہدف مبینہ طور پر سمگلرز تھے۔

اخبار میں بعض ذرائع نے ایکس پر بیانات میں کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہ سبز میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور خطے اور عالمی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

انہوں نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی۔