حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر رات گئے شدید حملے کیے گئے ہیں، صیہونی حکومت کی جانب سے اب تک لبنان سے اسرائیل پر 90 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح سے اب تک لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب تقریبا 90 راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب پانچ ڈرون فائر کیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حزب اللہ نے کدمت تسفی اور ایلیت ہشاحر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے میرون ایئر آپریشنز مانیٹرنگ اینڈ مینجمنٹ بیس پر تیسری بار میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

دھماکے کی آواز نیتن یاہو کی رہائش گاہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر سنی گئی

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے قریب قیصریہ شہر میں بنیامین نیتن یاہو کے نجی گھر سے چند کلومیٹر دور ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز تل ابیب کے قریب اوراکیف اور قیصریہ میں سنی گئی۔

دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔