مصر میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے اس حوالے سے کہا کہ میں مذاکرات کے بارے میں جلد بازی میں کوئی بیان دینا نہیں چاہتا تاہم اس میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی اور صلح کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے حماس کو کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

حماس کے اعلی رہنماؤں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ غزہ کی سرحدوں پر صہیونی فوجیوں کی موجودگی کی غیر معقول شرط کی وجہ سے مذاکرات کا سلسلہ رک گیا تھا۔