فلسطینی تحقیقاتی مرکز کے مطابق غرب اردن میں فلسطینی مقاومت کی جانب سے صہیونیوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ مہینے میں غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی غاصب صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی مقاومت کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

فلسطینی تحقیقاتی مرکز "معطی" نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقاومتی مجاہدین نے سب سے بڑا حملہ کرکے 7 صہیونیوں کو ہلاک اور 17 کو زخمی کردیا۔ حملوں میں محمد مسک اور الحمد الھیمونی نے بنیادی کردار ادا کیا۔ دونوں کا تعلق الخلیل سے تھا۔

ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں صہیونی فورسز پر 255 مرتبہ پتھروں اور آتشین اسلحوں سے حملہ کیا گیا۔ 9 مرتبہ ہینڈ گرینیڈ اور 14 مرتبہ صہیونی شہریوں کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران دو مرتبہ صہیونیوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعات بھی پیش آئے۔ 45 مرتبہ دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا اور دو صہیونی فوجی گاڑیوں کو ناکارہ بنایا گیا۔