اجراء کی تاریخ: 2 نومبر 2024 - 09:20

صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں اعلی افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

صہیونی فوج نے اپنے اعلی افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

صہیونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں حادثے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں فوجی افسر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں مذکورہ افسر زخمی ہوگیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمی افسر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنوبی لبنان میں جنگ کے بعد صہیونی فوج کے سینکڑوں افسران اور اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔