صہیونی میڈیا نے اردن سے مزاحمت کی انتقامی کارروائی کے امکان کے پیش نظر ایلات روڈ کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی  ذرائع ابلاغ نے اردن سے مزاحمت کی ممکنہ کارروائی کے امکان کے پیش نظر ایلات روڈ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ ایلات کی طرف جانے والی شاہراہ نمبر 90 کو اردن سے ممکنہ انتقامی کاروائی کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غیر معمولی نقل و حرکت کے مشاہدے کے بعد کسی سیکورٹی واقعے کے خدشے کے پیش نظر فوجی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

اتال بلیو منتھل نے آگاہ کیا کہ اردن کی سرحد کے قریب شاہراہ وادی عربہ کو آج صبح بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گشت کے دوران، فورسز نے ایک غیر معمولی واقعے کا مشاہدہ کیا جس کے بعد فوجیوں کی ایک تعداد کو علاقے میں بھیج دیا گیا اور کئی جگہوں پر حفاظتی چوکیاں قائم کی گئیں۔