اسپین کی حکومت نے غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے ردعمل میں میڈرڈ میں ہونے والی فوجی نمائش میں اس رجیم سے وابستہ سے کمپنیوں کی شرکت پر پابندی لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ اسپین کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں فلسطین اور لبنان میں قیام امن کے لیے ملک کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا: اسرائیل اور اس کی فوجی کمپنیوں کو میڈرڈ 2025 نمائش میں شرکت سے منع کیا گیا ہے۔

میڈرڈ ملٹری انڈسٹری نمائش دنیا میں دفاعی صنعت کی 10 بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل فرانسیسی صدر نے صیہونی حکومت پر پیرس کی فوجی نمائش میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔