ایرانی وزیر دفاع نے کہا ملک کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا سخت جواب د یا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل ناصر زادہ نے آج صبح کابینہ کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے ملک کے خلاف ذرا سی حماقت کی تو ایران منہ توڑ جواب دے گا۔

جنرل ناصر زادہ نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی فضا پر حملہ کرتا ہے تو اس ملک کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ 

ایرانی وزیر دفاع نے ہفتے کو ایران کے خلاف اسرائیلی دہشت گرد حکومت کے فضائی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران کوئی لڑاکا طیارہ ملک کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میزائل کی تیاری کے عمل میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا ہے۔ 

ایرانی فضائیہ نے ہفتے کی صبح اسرائیل کی فضائی جارحیت کو ناکام بنایا تاہم ان حملوں میں اس کے چار فوجی شہید ہو گئے ہیں۔