مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج شمالی غزہ کی پٹی بیت لاہیا میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی رجیم کے فضائی حملے میں کم از کم 93 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حامد بقائی نے بیت لاہیا پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صیہونی حکام کے مواخذے کے لئے فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کیا۔