مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہزاروں صہیونیوں نے نتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر صہیونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کی وجہ سے مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کرگئے۔
صہیونی اخبار ہارٹز کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور منتشر کرنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی کئی مہینوں سے یرغمالیوں کی رہائی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔