مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آگاہ کیا ہے کہ اس رجیم کی کابینہ کا آج کا اجلاس سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کسی اور جگہ منعقد ہوگا۔
مذکور میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی کابینہ کا یہ اجلاس پہلی بار مشیروں کے بغیر صرف صہیونی وزراء کی موجودگی میں ہوگا۔
واضح رہے کہ مزاحمت کے تابڑ توڑ حملوں سے مقبوضہ علاقوں کے اندر شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے یہاں تک کہ صیہونی حکومت کے انتہائی محفوظ مراکز بھی خوف کے مارے لرزہ براندام ہیں جبکہ امریکہ نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ صیہونی رجیم کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کا آپریشن وعدہ صادق 2 انتہائی محفوظ فوجی مراکز میں اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا۔
اس کے علاوہ لبنان اور یمن سے آئے روز صیہونیوں پر براہ راست آگ برسائی جارہی ہے جس کے باعث قابض رجیم کے حکام اور آبادکاروں نے ڈر کے مارے بلوں میں چھپنے کو ہی عافیت جانی ہے۔