ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں موجودہ صورت حال سے کشیدگی میں اضافے اور خطے کے امن و استحکام پر اس کے نتائج پر گہری تشویش ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں کہ جب بے گناہ شہری مصائب کا شکار ہیں، دشمنی کا جاری رہنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، ہم فریقین کو تحمل اور بات چیت کی دعوت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح صہیونی رجیم نے ایران کے خلاف فضائی جارحیت کا ارتکاب کیا تاہم ایرانی فضائیہ کے بھرپور دفاع سے دشمن اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوسکا۔