مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کی "سما" نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ "واللا" نیوز سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ممکنہ ایرانی میزائل حملے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کی تعیناتی اور بھرتی کا عمل ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صیہونیوں کا یہ خوف ایران پر اس رجیم کے حملے کے بعد اس کے ممکنہ ردعمل کے بارے میں ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی رجیم کے جارحانہ حملے کو ایران کی فضائیہ نے پیشگی اقدامات کے ذریعے ناکام بنا دیا تھا۔