فضائی دفاع تہران کے شعبہ اطلاعات نے کہا ہے کہ تہران سمیت مختلف مقامات پر صہیونی حکومت کی شرارتوں کا جواب دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے فضائی دفاع کے ادارے نے کہا ہے کہ تہران اور ملک کے دوسرے مقامات پر صہیونی حکومت کی شرارتوں کا جواب دیا گیا ہے۔

ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی شرارتوں کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے ایران پر حملوں کا دعوی کیا ہے تاہم تہران حکام کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔