مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے گھات لگا کر حملہ کرکے 5 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجی صہیونی فوج کے 89ویں بریگیڈ سے تعلق رکھتے تھے اور ان میں ایک اعلی افسر بھی شامل ہے۔
دراین اثناء اسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے شدید حملوں کی وجہ سے صہیونی کے سپاہی جنوبی لبنان میں ڈیوٹی دینے سے انکار کررہے ہیں۔ اب تک 13 ہزار فوجیوں نے جنگ میں حصہ لینے سے معذوری کی درخواست جمع کروادی ہے۔