مہر نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے حزب اللہ لبنان کے رہنما شیخ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صہیونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ سید ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے ایک حملے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
تین ہفتے قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے ایک حملے میں متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ تاہم صیہونی حکام نے اس حملے میں سید صفی الدین کی شہادت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔