اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2024 - 17:47

بھارتی وزیراعظم مودی اور صدر پوٹن کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی ان کے ساتھ تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آج روس کے شہر کازان میں 16ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی اور صدر پوٹن کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی ان کے ساتھ تھے۔ 

صدر پوٹن نے کہا کہ ہم روس اور ہندوستان کے درمیان جاری تعاون کو کافی اہم سمجھتے ہیں۔ دونوں ممالک برکس کے اصل رکن ممالک ہیں۔ روس اور ہندوستان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔