مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ گولان میں صہیونی فوج کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
المیادین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عراقی مقاومت نے صہیونی حکومت کے خلاف اپنی کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ گولان میں واقع صہیونی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
گذشتہ روز حزب اللہ نے حیفا میں صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ حزب اللہ کے ڈرون صہیونی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے حیفا کے حساس ترین علاقے کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔