اجراء کی تاریخ: 19 اکتوبر 2024 - 11:20

المنار چینل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں صیہونی ہیلی کاپٹر کے پیچھے حزب اللہ کے ڈرون کو پرواز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المنار چینل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک ڈرون نظر آرہا ہے جو صہیونی ہیلی کاپٹر کے پیچھے اڑ رہا ہے۔

اس ویڈیو میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈرون طیارہ ہیلی کاپٹر کے پیچھے پرواز کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح حزب اللہ کے تین ڈرونز کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک قیساریا میں ایک عمارت سے ٹکرایا سے علاقے کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔