مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کی باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا گیا اور غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اسلامی ممالک اور دیگر مؤثر کرداروں کے درمیان ہم آہنگی کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے تاکید کی کہ غزہ اور لبنان کے خلاف وحشیانہ جرائم اور جنگی جارحیت کی روک تھام اور خطے میں ناامنی اور عدم استحکام کے پھیلاؤ کو روکنا ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔