اجراء کی تاریخ: 16 اکتوبر 2024 - 08:06

حزب اللہ نے دو دنوں کے اندر دوسرا صہیونی ڈرون طیارہ گرانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مختصر مدت میں صہیونی فوج کے دو ڈرون طیارے گرانے کا دعوی کیا ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا ڈرون طیارہ گذشتہ روز گرائے گئے طیارے سے مماثلت رکھتا ہے۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے ہرمس 450 کو فضا میں تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔