حزب اللہ نے اتوار کے دن ڈرون حملہ کرکے صہیونی گولان بریگیڈ کے مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی فوج کے گولان بریگیڈ پر ڈرون حملہ کرکے ڈائننگ ہال کو نشانہ بنایا تھا۔

عرب ذرائع ابلاغ میں ڈرون حملے کے بعد تباہی کے مناظر گردش کررہے ہیں۔

صہیونی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں 4 صہیونی فوجی ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بعض ذرائع کے مطابق 110 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔