مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ بندرگاہ حیفہ میں صیہونی حکومت کے ایک بحری اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: ثابت قدم فلسطینی قوم اور غزہ کی بہادر مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں خیبر آپریشن کیا گیا، مجاہدین نے آج صبح حیفہ کے شمال مغرب میں قابض فوج کی سیٹیلا ماریس ایئربیس کو "لبیک یا نصراللہ" کے کوڈ کے ساتھ بھاری میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ حیفہ کے جنوب میں بنیامینہ کے علاقے میں گولانی بریگیڈ کے تربیتی اڈے کو ایک مہلک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا، جس کے دوران دشمن کے چار فوجی ہلاک جب کہ 67 کے قریب زخمی ہوگئے۔