ایرانی خلائی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس سال کے آخر تک 2 سیٹلائٹس "طلوع 3" اور "ظفر 2" غیر ملکی لانچر کے ساتھ خلاء میں بھیجے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی اسپیس ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے مصنوعی سیاروں کی لانچنگ کے بارے میںکہا کہ ہمارے پاس اپنے مقامی لانچرز ہیں۔ لیکن ہم مختلف فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ممالک کی صلاحیت کو بھی ایسے سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے لانچنگ کی تاریخ کے بتائے تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ روان ایرانی کلینڈر سال کے آخر تک 2 سیٹلائٹس "طلوع 3" اور "ظفر 2" ایک غیر ملکی لانچر کے ساتھ لانچ کیے جائیں گے۔