تاجکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایرانی ہم منصب باقر قالیباف کا ایوان نمائندگان میں باقاعدہ استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف پارلیمانی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔

دوشنبہ میں تاجکستان کی پارلیمنٹ کے سربراہ رستم طاہر ذاکر زادہ نے ایوان نمائندگان میں ایرانی ہم منصب کا باقاعدہ استقبال کیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان تہران اور دوشنبہ کے باہمی تعلقات اور دیگر امور پر مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ باقر قالیباف تاجکستان کے آئین کی منظوری کی تیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر تاجک صدر اور دیگر اعلی رہنماوں کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔