سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین کا اتحاد دنیا پر امریکی حکمرانی ختم کرکے رکھ دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی خاتون وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس نے دنیا پر قائم امریکی حکمرانی کے لئے خطرہ ظاہر کیا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایک طاقت کی حکمرانی کا نظریہ آہستہ آہستہ ختم ہورہا ہے۔ ایران، روس اور چین کا اتحاد دنیا پر امریکی حکمرانی کو ختم کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران، ماسکو اور بیجنگ نے دنیا پر امریکی حکمرانی کو ختم کرنے کے لئے اتحاد تشکیل دیا ہے۔ یہ تینوں ممالک امریکی تسلط سے آزاد دنیا میں طاقت ور اتحاد وجود میں لانا چاہتے ہیں۔

انتہا پسند امریکی سابق وزیرخارجہ نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کو امریکہ کے لئے سنجیدہ نوعیت کا خطرہ قرار دیا۔