صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 40 فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فورسز پر گھات لگا کر حملے کیے جس کے نتیجے میں صہیونی فورسز کو سرحدی علاقوں سے عقب نشینی کرنا پڑی۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں حزب اللہ کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں 40 فوجی زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں کئی فوجیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

صہیونی فوج اپنے نقصانات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتی ہے تاہم حالیہ جھڑپوں میں بھاری نقصانات کی وجہ سے حقائق چھپانے سے قاصر ہے۔