ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران قالیباف تاجک ہم منصب رستم امام علی اور تاجک صدر امامعلی رحمان سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی پارلیمانی سربراہ تاجکستان کے آئین کی منظوری کی تیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

ایرانی پارلیمانی وفد میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافے اور دیگر مسائل پر بھی مذاکرات کرے گا۔

قالیباف کے وفد میں فتح اللہ توسلی، سارا فلاحی، علی بابایی کارنامی، حسین امامی راد، روح اللہ عباسپور اور ہادی محمد پور شامل ہیں۔