حزب اللہ کے رضوان یونٹ نے صہیونی حکومت کی ہوم سیکورٹی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سپیشل یونٹ رضوان نے صہیونی حکومت کے سیکورٹی سسٹم پر سائبر حملہ کردیا ہے۔

رضوان کے حملے کے بعد صہیونی ہوم سیکورٹی کا سسٹم جام ہوگیا۔

حملے کے بعد ہیکرز نے کہا ہے کہ صہیونی افسروں اور شہریوں کے بارے میں معلومات کے علاوہ حساس سیکورٹی دستاویزات ہاتھ لگی ہیں۔

رضوان یونٹ نے انتباہ کیا ہے کہ صہیونی فوج اور شہریوں کی ویب سائٹس پر مزید سائبر حملے کیے جائیں گے۔