مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے واضح کیا: اردن لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی مدد کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اندرونی سیاسی محاذ کو مضبوط کرنے کے لیے لبنان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور لبنان کے نئے صدر کا انتخاب چاہتے ہیں لیکن ہم اس مسئلے میں مداخلت نہیں کریں گے۔ تاہم جارحیت بہت جلد ختم ہونی چاہیے اور عالمی برادری کو غزہ اور لبنان میں جنگ بندی قائم کرنی چاہیے، اردن لبنان کی خودمختاری پر حملوں سے نمٹنے کے لئے اس ملک کی مدد کے لیے تیار ہے۔
الصفدی نے مزید کہا کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اردنیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا اور یہ بات اسرائیل اور ایران دونوں کو بتا دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل، لبنان اور غزہ پر حملوں سمیت خطے میں کشیدگی میں اضافے اور کسی بھی نئے تنازعے کا ذمہ دار ہے۔