مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کیے بغیر کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
لبنان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
گرانڈی نے اپنے دورہ لبنان کے دوران وزیر اعظم نجیب میقاتی اور اس ملک کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی تاکہ اسرائیلی رجیم کے حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے "فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اسکول میں پناہ لینے والے لبنانی پناہ گزینوں سے کہا کہ انہیں اپنے گھروں کو بحفاظت واپس جانے کے لیے کسی بھی چیز سے زیادہ صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ملک میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ صیہونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔