مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سیکرٹری جنرل ٹیدرس ایڈہانوم غیبریسس نے اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ناپسندیدہ عنصر قرار دینے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: یہ فیصلہ افسوسناک ہے، اقوام متحدہ کو اتحاد، امن اور بین الاقوامی سلامتی کے حصول کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: عالمی ادارہ صحت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امدادی تنظیموں میں ان کے ساتھیوں کی حمایت کرتا ہے اور ان کی کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
صیہونی وزیر خارجہ نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیا تھا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس مقبوضہ فلسطین پر ایران کے حملے پر اپنے ردعمل کی وجہ سے ناپسندیدہ عنصر ہیں۔
صیہونی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ گوتریس نے غزہ جنگ اور اب ایران کے دوران دہشت گردوں، جارحوں اور قاتلوں کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی رجیم تمام بین الاقوامی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں نہتے شہریوں پر امریکی بم برسا رہی ہے۔