اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث گزشتہ 11 دنوں کے دوران 100 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث گزشتہ 11 دنوں کے دوران 100 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں اور گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران 690 بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق،یونیسیف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، لبنان میں متاثرہ کمیونٹیز کو ہنگامی طبی سامان اور ضروری خدمات فراہم کرنے کی اپنی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

23 ستمبر کے بعد سے، اسرائیل نے اپنی نسل کشی مہم کو وسعت دی ہے، جس نے ابتدائی طور پر غزہ کو نشانہ بنایا تھا اور اب لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت مختلف علاقوں پر بمباری کر رہا ہے۔

مزید برآں، صیہونی رجیم کی بین الاقوامی انتباہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں زمینی دراندازی کی اطلاع ملی ہے۔