مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی رجیم کے حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والے مجاہدین کی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے صاجبزادوں کی جانب سے عیادت کے دوران، انہیں رہبر معظم انقلاب کا پیغام پہنچایا گیا، جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
میرے عزیزو! آپ امتحان الہی میں سربلند و سخرو نکلے ہیں۔ آپ کا صبر و استقامت بہترین جہادوں میں سے ایک ہے۔
اللہ تعالیٰ سے آپ کی شفا، تندرستی اور عاقبت بخیر ہونے کے لیے دعا گو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
30 ستمبر 2024ء
آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادوں نے تہران میں حزب اللہ کے زخمی مجاہدین کی عیادت کی اور انہیں رہبر معظم انقلاب کا پیغام پہنچایا۔
لبنان کے حالیہ واقعات میں زخمی ہونے والے مجاہدین اور شیرخوار اور کمسن بچے اس وقت تہران میں زیر علاج ہیں۔