مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچ گئے ہیں جہاں امیر قطر "شیخ تمیم بن حمد الثانی" نے شاہی ایوان میں ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔
اس موقع پر سرکاری استقبالیہ تقریب میں ایران اور قطر کے رہنماؤں کی یادگاری تصاویر لینے کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے ارکان کا تعارف کرایا گیا۔
امیر قطر کی استقبالیہ تقریب کے فوراً بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود دو طرفہ مذاکرات کریں گے اور پھر دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے سے نجی طور پر ملاقات کریں گے۔
اس دورے کے موقع پر دوطرفہ تعاون کی اہم دستاویزات پر دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں دستخط کئے جائیں گے، جس کے اختتام پر دونوں ممالک کے سربراہان ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دو طرفہ مذاکرات اور گفت و شنید کے نتائج کی وضاحت کریں گے۔